• Aug 23 2024 - 17:01
  • 34
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

پاکستانی شہداء یزد کے لیے تعزیتی پیغام | ڈاکٹر سعید طالبی نیا (ڈائریکٹر ایران کلچرل سینٹر کراچی)

جو بھی شخص امام حسین علیہ السلام کی محبت میں گرفتار ہوتا ہے، وہ دنیاوی مفادات کے جال سے آزاد ہو جاتا ہے اور بصیرت حاصل کرتا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم


إنّا للّه وإنّـا إلیْه راجعون

"جو بھی شخص امام حسین علیہ السلام کی محبت میں گرفتار ہوتا ہے، وہ دنیاوی مفادات کے جال سے آزاد ہو جاتا ہے اور بصیرت حاصل کرتا ہے۔ رحمت اور کرم کا دروازہ کھلا ہے۔ خوش نصیب ہے وہ شخص جو اس آستانے میں بیٹھتے بیٹھتے بوڑھا ہو جائے۔"

ایران کے شہر یزد میں ہونے والے المناک بس حادثے پر، میں ملت عزیز پاکستان اور شہید ہونے والے زائرین کے اہل خانہ اور لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ ان تمام شہدا کو اپنی رحمت اور عفو کا حق دار قرار دے گا۔ اگرچہ یہ لوگ جسمانی طور پر امام حسین علیہ السلام کی زیارت تک نہیں پہنچ سکے، لیکن روحانی طور پر وہ امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں پہنچ چکے ہیں اور امام علیہ السلام کی برکات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام شہدا کو امام حسین علیہ السلام کے اصحاب کے ساتھ محشور کرے اور ان کے لواحقین خصوصاً اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

سعید طالبی نیا
ڈائریکٹر، ایران کلچرل سینٹر، کراچی

 

 

کراچی پاکستان

کراچی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: